پاکستان
04 اپریل ، 2012

حکمرانوں کی بے حسی، مہنگائی: لاہور کے شہری نے ہونٹ سی لئے

حکمرانوں کی بے حسی، مہنگائی: لاہور کے شہری نے ہونٹ سی لئے

لاہور … حکمرانوں کی بے حسی اور مہنگائی کے خلاف کوٹ عبدالمالک لاہور کے رہائشی رحمت ورک نے انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے اپنے ہونٹ سی کر بال منڈوا دیئے اور جوتوں کا ہار گلے میں ڈال لیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر کوٹ عبدالمالک کے رحمت ورک نے خاموش احتجاج کیا۔ انہوں نے گلے میں جوتوں کے ہار ڈالے اور لوگوں کے سامنے احتجاجاً اپنے سر کے بال مونڈھ دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں غریبوں سے ہونے والے سلوک پر احتجاج کیلئے نکلے ہیں مہنگائی نے عام آدمی کو بے حال کردیا۔ رحمت نے بتایا کہ انہوں نے اپنا گھر اونے پونے داموں بیچ دیا ہے، وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اسلام آباد بھی جائیں گے۔

مزید خبریں :