پاکستان
04 اپریل ، 2012

شیخوپورہ : دیور نے 2 بھابھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

شیخوپورہ … شیخوپورہ میں نوجوان نے اپنی 2 بھابھیوں کو بدچلنی کے شبہے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ شیخوپورہ کے علاقے رحمان پورہ میں نوجوان عابد نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی 2 بھابھیوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والی ثوبیہ اور سونیہ 3، تین بچوں کی مائیں تھیں اور دیور کے ساتھ اکثر گھر میں ناچاقی رہتی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا ۔

مزید خبریں :