پاکستان
04 اپریل ، 2012

سپریم کورٹ : لاہور پولیس کو لاپتہ ثوبیہ کو پیش کرنے کیلئے 11 اپریل تک مہلت

لاہور … لاہور پولیس شادمان سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی گھریلو ملازمہ ثوبیہ کو بازیاب کرکے سپریم کورٹ کے روبرو ایک بار پھر پیش نہ کرسکی جس پر سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ایک بار پھر 11 اپریل تک پولیس کو ثوبیہ کو بازیاب کرکے پیش کرنے کی مہلت دے دی۔ دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوشن کی کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن محکمہ نے خوبصورت کتابیں تو چھاپ لیں اور عمدہ لفاظی بھی کرلی مگر اس کی کارکردگی صفر ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے آغاز پر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاوٴن نے عدالت سے استدعا کی کہ ثوبیہ کی بازیابی کیلئے مہلت دی جائے اس پر عدالت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایس پی صاحب آپ پولیس کی کارکردگی فائل دیکھیں، پولیس کی کارکردگی کو چار چاند لگے ہوئے ہیں، محکمہ پراسیکیوشن کی کارکردگی صرف زیرو ہے، پراسیکیوشن کا پہلا نظام ہی بہتر تھا جس میں ایڈووکیٹ جنرل آفس معاونت کرسکتا تھا۔ عدالت نے کیس پر کارروائی 11 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :