04 اپریل ، 2012
اسلام آباد … سندھ کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں،مٹھی، حیدر آباد، لسبیلہ، تربت، میر پور خاص اور نور پور تھل میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،کراچی میں آج اب تک سیزن کا گرم ترین دن رہا، جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چھور، بدین اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ، لاڈکانہ 40 اور جیکب آباد میں 39 ڈگری رہا۔ بالائی پنجاب میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے۔ لاہور اور جہلم میں درجہ حرارت 38 ڈگری، ڈی جی خان 36، اسلام آباد اور پشاور میں 34، گلگت27، کوئٹہ 28 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری رہا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ہزارہ، سرگودھا ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔