صحت و سائنس
16 مارچ ، 2014

جدید طرز زندگی سے بچوں کی دماغی صلاحیتیں بری طرح متاثر ،تحقیق

جدید طرز زندگی سے بچوں کی دماغی صلاحیتیں بری طرح متاثر ،تحقیق

لندن…ایک برطانوی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ جدید طرز زندگی بچوں کی دماغی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔”واٹ اباؤٹ دی چلڈرن“ نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ جدید طرز زندگی 3سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے جدید الیکٹرانک آلات کا زیادہ استعمال ان کے دماغ کو برے طریقے سے متاثر کررہا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بچوں کو کرسیوں پر بٹھادینا، انہیں کھیلنے کیلئے اسمارٹ ڈیوائسز اور ٹیبلٹ دے دینا ان کیلئے مہک ثابت ہورہا ہے۔ ان جدید الیکٹرانک سہولتوں کے بجائے والدین کو کم عمر بچوں کے ساتھ خود رہنا چاہئے تاکہ وہ خود کو بہتر اور پراعتماد محسوس کریں جو ان کی ذہنی نشو و نما کیلئے اچھا ہے۔

مزید خبریں :