04 اپریل ، 2012
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے مسلم لیگ ن کی اپیل مسترد کردی۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے اپیل کی سماعت کی، مسلم لیگ ن کی جانب سے اکرم شیخ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اطہر من اللہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کمیشن نے دوبارہ گنتی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔