پاکستان
04 اپریل ، 2012

کل سے پنجاب اور سندھ کو ان کے حصے کا پورا پانی ملے گا، ارسا

کل سے پنجاب اور سندھ کو ان کے حصے کا پورا پانی ملے گا، ارسا

اسلام آباد … درجہ حرارت بڑھنے سے پانی کے بہاوٴ میں بہتری آگئی، ارسا کا کہنا ہے کہ کل پنجاب اور سندھ کو ان کے حصے کا پورا پانی ملے گا۔ ترجمان ارسا خالد رانا نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے دریاوٴں میں پانی کا مجموعی بہاوٴ ایک لاکھ 31ہزار کیو سک ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل سے پنجاب کو اس کے حصے کاپورا پانی 59ہزار کیوسک جبکہ سندھ کو 40ہزار کیوسک ملے گا، بلوچستان میں نہریں بند ہیں اور خیبر پختونخوا کو 4ہزار کیوسک پانی ملے گا۔ ارسا کے مطابق دریائے کابل میں پانی کا بہاوٴ34ہزار اور سندھ میں 35ہزار کیوسک ہے، دریائے جہلم میں پانی کا بہاوٴ41ہزار کیوسک اور چناب میں پانی کا بہاوٴ21ہزار کیوسک ہے۔

مزید خبریں :