04 اپریل ، 2012
اجمیر شریف … صدر آصف علی زرداری کو اجمیر کی درگاہ پر حاضری کے موقع پر تحفہ دینے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، روایتی تلوار کے بجائے پھولوں کا تحفہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ اجمیر شریف میں درگاہ کی انتظامیہ کا صدر زرداری کو تحفہ دینے کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں تاحال صدر آصف زرداری کو تحفہ دینے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، صدر آصف علی زرداری کو اجمیر کی درگاہ پر روایتی تلوار کے بجائے پھولوں کا تحفہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجمیر شریف میں سربراہان مملکت کو تلوار کا تحفہ دیا جاتا ہے۔ درگاہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کو روایت سے ہٹ کر تحفہ دینا چاہتے ہیں، تحفہ پاک بھارت دوستی کا ماحول دیکھتے ہوئے دیا جائے گا۔ درگاہ انتظامیہ کہتے ہیں کہ پھول پاک بھارت عوام میں دوستی و بھائی چارے کی علامت سمجھے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدر زرداری کے دورے پر اجمیر شریف کے ضلعی حکام انتظامات کیلئے اجلاس ہوا جس میں اجمیر شریف کے منتظمین نے بھی شرکت کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں صدر آصف زرداری کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔