پاکستان
04 اپریل ، 2012

حکومت گلگت کے فریقین میں از سر نو امن معاہدہ کرائے، صدیق الفاروق

حکومت گلگت کے فریقین میں از سر نو امن معاہدہ کرائے، صدیق الفاروق

اسلام آباد … پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے چیف کوآرڈی نیٹر صدیق الفاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گلگت میں تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھا کر از سر نو امن معاہدہ کرائے۔ اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے رہنماوٴں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ نئے امن معاہدے کے بعد اس پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی او ر گلگت بلتستان حکومت فسادات میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے بھرپور مالی امداد کا اعلان کرے اور زخمیوں کا علاج کرایا جائے۔

مزید خبریں :