پاکستان
04 اپریل ، 2012

دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں،یاسمین قریشی

دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں،یاسمین قریشی

لندن … برطانوی ایوان نمائندگان کی رکن بیرسٹر یاسمین قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے جو قربانیاں دی ہیں، برطانوی عوام اس کی قدر کرتے ہیں۔ برطانوی ایوان نمائندگان کی رکن بیرسٹر یاسمین قریشی نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ بیرسٹر یاسمین قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت لیبر پارٹی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔ چوہدی شجاعت حسین نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان رابطوں کو فعال بنایا جائے اور دو طرفہ وفود کے تبادلے زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :