پاکستان
17 مارچ ، 2014

خوش ہوں کہ شوہرکو بحری قزاقوں سے چھڑالیاگیا،اہلیہ کیپٹن نعمان بیگ

خوش ہوں کہ شوہرکو بحری قزاقوں سے چھڑالیاگیا،اہلیہ کیپٹن نعمان بیگ

ملتان…امریکی نیوی سیلز کی جانب سے لیبیا کے مسلح افراد سے چھڑائے جانے والے تیل بردار جہاز مارننگ گلوری سے سوار 6پاکستانیوں میں سے ایک کیپٹن نعمان بیگ کی اہلیہ قرة العین نے کہا ہے کہ خوش ہوں کہ شوہرکو بحری قزاقوں سے چھڑالیاگیا۔کیپٹن نعمان بیگ کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات لمحہٴ فکریہ ہے کہ جہاز کو لیبیا کی حکومت کے حوالے کیاجا رہا ہے۔حکومت کے ان سے اس حوالے سے رابطہ کرنے کے سوال پر کیپٹن نعمان بیگ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نہ کوئی رابطہ کیاگیا اور نہ اب تک کوئی کوشش۔

مزید خبریں :