کھیل
19 مارچ ، 2014

ٹی 20ورلڈ کپ، امارات نے آئرلینڈ کو 124رنز کا ٹارگٹ دیدیا

ٹی 20ورلڈ کپ، امارات نے آئرلینڈ کو 124رنز کا ٹارگٹ دیدیا

سلہٹ…بنگلادیش میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے 20اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 123رنز بنا ئے۔سلہٹ ڈیویژنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ کی بہترین بولنگ کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی ٹیم بڑا اسکور نہیں بناسکی۔ شائیمان انور نے 30، امجد علی نے 20اور امجد جاوید نے 19رنز اسکور کیے۔ آئرلینڈ کے کیوین اوبرائن نے دو وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :