پاکستان
20 مارچ ، 2014

چاہتے ہیں،بلدیاتی الیکشن جون2014ء میں ہوجائیں،راناثناء اللہ

 چاہتے ہیں،بلدیاتی الیکشن جون2014ء میں ہوجائیں،راناثناء اللہ

لاہور…پنجاب کے وزیرقانون راناثنااللہ کاکہناہے،وہ چاہتے ہیں،بلدیاتی الیکشن جون2014ء میں ہوجائیں۔حالانکہ بلدیاتی الیکشن انہیں2016ء تک ہوتے نظر نہیں آتے۔ جوفیصلہ کل آیاہے، اسے پوری طرح قبول کرتے ہیں۔ہماراکردار اس میں یہ ہوسکتاہے کہ قانون میں ترمیم کرلیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگومیں راناثنااللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس حلقہ بندیوں کیلئے افرادی قوت ہی نہیں ہے،صوبائی اسمبلی آرٹیکل 222 کے ہوتے ہوئے ترمیم کرسکتی ہے یانہیں ،اس کاجائز ہ لیں گے۔ایم کیوایم کے سربراہ کے بیان کے حوالے سے سوال پران کاکہناتھاکہ الطاف حسین پربہت سے دباوٴ ہیں، ایسے میں وہ صحت مند کیسے رہ سکتے ہیں۔صوبے میں جرائم کے حوالے سے راناثنااللہ نے کہاکہ جرائم آئیڈیل پوزیشن حد تک کنٹرول نہیں ہوئے،انٹی ٹیررازم فورس بنانے کاکام دس سال پہلے ہوجاناچاہئے تھا۔

مزید خبریں :