پاکستان
20 مارچ ، 2014

پاک فوج نے بن لادن کے بارے میں نیو یارک ٹائمز کی خبر مسترد کردی

پاک فوج نے بن لادن کے بارے میں نیو یارک ٹائمز کی خبر مسترد کردی

راوالپنڈی…ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والا مضمون بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ امریکی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون میں لگائے گئے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ الزامات بے بنیاداور من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور پہلے بھی جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :