پاکستان
20 مارچ ، 2014

دوسرے ملکوں میں فوج نہ بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، الطاف حسین

 دوسرے ملکوں میں فوج نہ بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے شام اور بحرین میں فوج نہ بھیجنے کے اعلان کا پوری قوم خیر مقدم کرتی ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ شام اور بحرین میں پاک فوج بھیجے جانے والی خبروں سے پوری قوم الجھن کا شکار تھی، وزیر اعظم کے دوٹوک اعلان سے تمام بے چینی اور پریشانی ختم ہو گئی ہے۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات اور مسائل میں گھرے دیگر ممالک کو بھی ایسے ہی واضح موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آئندہ بھی وزیراعظم نواز شریف کو ایسے جرات مندانہ فیصلے کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

مزید خبریں :