20 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں 35 لاپتا افراد کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل نے جبری گمشدی میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف درخواست کی نقل عدالت میں پیش کردی، جسٹس جواد خواجہ نے کہا حکومت کے اقدامات مثبت ہیں سپریم کورٹ میں35 لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،فوجی افسران کے خلاف درخواست کی نقل عدالت میں اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے پیش کی ،ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ لطیف یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ مالاکنڈ میں تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی، تاہم تھانہ مالاکنڈ نے روزنامچہ درج کر لیا ہے،ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ وفاقی حکومت کی طرف سے بھجوائی گئی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ آئین و قانون کے پاسداری سے اداروں کی عزت پر حرف نہیں آئے گا،حکومت کچھ احکامات پر عملدرآمد کر رہی ہے جو ایک مثبت قدم ہے، کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔