20 مارچ ، 2014
اسلام آباد…ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہمسائیوں اور مسلم ممالک سے متعلق خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، ایران اورخلیج ملکوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔ ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آبادمیں ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ اخوان المسلمین پر سعودی عرب اور بحرین اپنی اپنی پوزیشن رکھتے ہیں ، پاکستان کے مصرکیساتھ تعلقات آزادنہ ہیں ۔ ملائشیا یا چین کی حکومتوں نے ملائشین طیارہ پاکستان میں اتارنے کا معمولی امکان بھی ظاہر نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ گوانتاناموبے میں پانچ پاکستانی قیدی موجود ہیں،جن میں سیف اللہ پراچہ، ماجد خان، غلام احمد ربانی ،محمد احمد ربانی اور عمارعلی بلوچی شامل ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان مشران جرگہ کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں جنہیں پاکستان مسترد کرتا ہے۔