کاروبار
21 مارچ ، 2014

پنجاب میں پورا ہفتہ مخصوص اوقات میں سی این جی ملے گی،غیاث پراچہ

پنجاب میں پورا ہفتہ مخصوص اوقات میں سی این جی ملے گی،غیاث پراچہ

لاہور… آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ کاکہنا ہے کہ پنجاب میں پوراہفتہ مخصوص اوقات کارمیں سی این جی ملے گی،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات میں ہفتہ بھر سی این جی کھولنے کا اصولی فیصلہ ہوگیا۔ جیونیوز سے گفتگو میں غیاث پراچہ نے بتایا کہ ہفتے میں سات دن سی این جی کی فراہمی کیلئے اوقات کار کا تعین پیر کو سوئی ناردرن حکام کے ساتھ ملاقات میں لاہور میں کیا جائے گا۔ فیصلے سے سی این جی سیکٹر کی 450ارب روپے کی سرمایہ کاری محفوظ ہوگئی اور حکومت نے سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ختم کرنے کے وعدے کا آغاز کردیا۔

مزید خبریں :