08 اپریل ، 2014
بیجنگ…اپنی شادی کا جوڑا تمام خواتین کیلئے ہی اہم ہوتا ہے اور عموماً یہ صرف شادی کے دن ہی اہتمام سے پہنا جاتا ہے،لیکن ہم ملواتے ہیں آپ کو ایسی چینی خاتون سے جو روز اپنی شادی کا جوڑا ہی پہنتی ہے ،یہ ہیڑیانگ جْن فینگ،اسے اٹھارہ سال کی عمر میں اغوا کے بعد فروخت کردیا گیا اور دباوٴڈالا گیا ایک بوڑھے آدمی سے شادی کیلئے ،15سال کی غلامی کے بعد وہ اس قید سے فرار ہوئی اورملی اپنے جیون ساتھی سے جس نے اسے جینا سکھا دیا ،ژیانگ کہتی ہے اس کے لیے شادی صرف خوشی ہی نہیں بلکہ آزادی کا پیغام بھی لائی ،اسی لیے وہ یہ خوشی روز مناتی ہے ،اس نے شادی کے چار جوڑے خریدے ہیں اور ہر روز وہ شادی کا جوڑا ہی پہنتی ہے ،ژیانگ کا کہنا ہے کہ لوگ کچھ بھی کہیں اسے ان کی پروا نہیں ،شادی کالباس اس کی زندگی کا حصہ ہے اور وہ اسے روز انہ پہنے گی۔