دنیا
06 اپریل ، 2012

بنگلہ دیش میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی، بچوں سمیت ہزاروں افراد متاثر

بنگلہ دیش میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی، بچوں سمیت ہزاروں افراد متاثر

ڈھاکا … بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہیضے کی وباء پھیلنے سے ہزاروں افراد اس مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے زیادہ تر بچے ہیں۔ گرمی بڑھتے ہی دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں ہیضے کی وباء پھیل گئی ہے اور صرف ڈھاکا کے اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد 500 سے زائد ہے، صاف پانی میسر نہ ہونے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب مریضوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ برس بنگلادیش میں ہیضے سے 26 لاکھ افراد متاثر اور 360 ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :