صحت و سائنس
07 اپریل ، 2012

پشاور:اسپتالوں کی ادویات پرچیزنگ کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

پشاور … پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری اسپتالوں کیلئے ادویات کی خریدار ی کیلئے قائم پرچیزنگ کمیٹی کیخلاف دائر درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی۔ پرچیزنگ کمیٹی کے خلاف رٹ سید عمر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کمیٹی کی جانب سے قومی خزانے کو لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے رٹ باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ کمیٹی کے خلاف کئی درخواستیں آچکی ہیں، جبکہ جیلوں کو غیر معیاری ادویات کی فراہمی کے معاملہ میں عدالت نے از خود نوٹس بھی لے رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کمیٹی کے دو ممبران کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ادویات بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان ہیں۔

مزید خبریں :