صحت و سائنس
02 مئی ، 2014

پولیو پاکستان میں موجود، شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ بچے متاثر

پولیو پاکستان میں موجود، شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ بچے متاثر

پشاور…سال 2013 تک ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے تمام تر دعووٴں کے باوجود پولیو کا خاتمہ نہیں کیا جا سکا ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو وائرس شمالی وزیرستان میں موجود ہے۔ جہاں سیکورٹی خدشات کے باعث 2012 سے پولیو ویکسی نیشن نہیں ہو سکی۔ انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے سے یہاں بچے پو لیو کا آسان شکار بن رہے ہیں اور یوں یہ مرض ختم ہو نے کی بجائے بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔رواں سال قبائلی علاقوں میں پولیو کے 59 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے۔ جن میں بیشتر بچے شمالی وزیرستان سے ہیں۔ ان بچوں میں پولیو کا پی ون وائرس پا یا گیا ہے جو ایک بچے سے دوسرے میں بآسانی منتقل ہو تا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پولیو ٹیموں پر حملے ہوں یا والدین کا بچوں کو قطرے پلوانے انکار نقصان صرف معصوم بچوں کا ہی ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :