16 مئی ، 2014
پشاور…خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع اور پشاور کی 43 ہائی رسک یو نین کونسلزمیں پو لیو مہم 19 مئی سے شروع کی جا رہی ہے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے 7اضلاع کوہاٹ ،ہنگو،کرک،بنوں ،لکی مروت ،ٹانگ، ڈی آئی خان اور پشاور کی ہائی رسک 43 یو نین کو نسلز میں پو لیو مہم 12روز تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جن کے لیے 4ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں خوش قسمتی سے پو لیو وائرس ختم ہو چکا ہے۔قبائلی علاقوں میں وائرس کے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں تا کہ اس موذی مرض کا خاتمہ ہو سکے۔دنیا بھر میں لوگوں کی متوقع عمر میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔