07 جون ، 2014
پشاور.......خیبر پختونخوا میں دو روزہ خسرہ مہم ختم ہوگئی مہم کے دوران 21 ہزار سے زیادہ بچوںکو خسرہ سے بچاؤکے ٹیکے لگا ئے گئے ۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق انسداد خسرہ کی یہ خصوصی مہم ان بچوں کےلئے شروع کی گئی ہے جو بارہ روزہ مہم کے دوران خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین سے محروم رہ گئے تھے۔خیبر پختونخوا میں 19 مئی سے شروع کی جا نے والی بارہ روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 92 لاکھ سے زیادہ بچوںکو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگا ئے جن میں سے 21 ہزار سے زیادہ بچے گھروں میں موجود نہ ہونے یا والدین کے انکار کے باعث رہ گئے تھے ۔