کاروبار
12 اپریل ، 2012

سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی، فی تولہ 57200کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی، فی تولہ 57200کا ہوگیا

کراچی … دو دن کی تیز ی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، فی تولہ سونا 100 روپے کم ہو کر 57200 روپے ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام کی وجہ سے جمعرات کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 57 ہزار 200 روپے اور 10 گرام کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 49 ہزار 228 روپے ہوگئی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ مستقبل میں مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید خبریں :