12 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وزارت پانی و بجلی نے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی کے ماہانہ یونٹ 50 سے بڑھا کر 100 کر دیئے اور ان صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 40پیسے کمی بھی کردی ہے،فیصلے پر اطلاق اگلے ماہ سے ہو گا۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق توانائی کانفرنس کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر لائف لائن صارفین کیلئے بجلی کے یونٹس کی حد 50 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے ، اب ان صارفین کی تعداد 34لاکھ اضافے کے ساتھ ایک کروڑ 37 لاکھ ہوجائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق لائف لائن صارفین کو دیا گیا یہ ریلیف حکومت دیگر صارفین سے پورا کرے گی، اس مقصد کیلئے سمری بھی نیپرا کو بھیج دی گئی ہے۔