کاروبار
13 اپریل ، 2012

خریف سیزن کیلئے 6 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کی جائے گی ،ذرائع

خریف سیزن کیلئے 6 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کی جائے گی ،ذرائع

اسلام آباد…خریف سیزن کے لیے 6 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کی جائے گی جس کی قیمت دو ہزار 904روپے فی بوری ہوگی اور حکومت اس کھاد پر 15 ارب 60 کروڑ روپے سبسڈی دے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ فوری طور پر تین لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور اس میں ڈیڑھ لاکھ ٹن یوریا گوادر کے راستے درآمد کی جائے گی اور اس کے اضافی اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق درآمدی یوریا سعودی عرب سے پاکستان آئے گی ۔ گیس کی قلت کی وجہ سے مقامی طور پر صرف 17 لاکھ ٹن یوریا تیار ہوسکے گی جبکہ ربیع کے سیزن سے چار لاکھ ٹن یوریا خریف میں جائے گی تاہم 27 لاکھ ٹن یوریا کی ضرورت کے پیش نظر 6 لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنا پڑے گی۔حکومت 1304 روپے میں یوریا فروخت کرے گی یوریا کی ہر بوری پر 1600 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

مزید خبریں :