09 جولائی ، 2014
میڈرڈ......مشرقی اسپین کے قصبے ڈینیا کے ہاربر پر بیلوں کے آگے دوڑنے کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا ۔پمپولونا میں ہونے والے سین فرمن فیسٹیول (رننگ آف دی بل)میں جہاں لوگ قصبے کی گلیوں میں سفید لباس پہنے بیلوں کے آگے دوڑتے نظر آئے وہیں ڈینیا میں ہونے والے بوس آ لا مار(بلز اِن دی سیBous a la Mar)نامی میلے میں منچلے نوجوان بیلوں کے آگے دوڑتے ہوئے انہیں چکمہ دے کر پانی میں گرادیتے ہیں۔بلز اِن دی سی نامی اس میلے میں حفاظتی جنگلوں کے پیچھے چھپے شرکا ء بیلوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور جیسے ہی بیل ان کی جانب بڑھتا ہے وہ یا تو حفاظتی بینچوں پر چڑھ جاتے ہیں یا پھر پانی میں چھلانگ لگادیتے ہیں۔گذشتہ روز سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والے اس منفرد میلے میں جہاں ایک جانب بپھرے ہوئے غضیلے بیل نے ایک شخص کو روند ڈالا وہیں دورسرے شرکاء کا پیچھا کرتے ہوئے پانی میں جاگرا جسے بعد ازاں موقع پر موجودکشتی کی مدد سے باہر نکالا گیا۔