18 اپریل ، 2012
ممبئی … ملائیکا، کترینہ اور کرینہ کے بعد بالی ووڈ کی ہٹ فلم دبنگ کی ہیروئن سوناکشی سنہا بھی آئٹم نمبر کریں گی ۔ کترینہ کیف کے ہٹ آئٹم نمبر ”چکنی چمیلی،، کے بعد سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم روڈی راٹھور میں آئٹم نمبر کریں گی۔ سوناکشی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک زبردست آئٹم سانگ ہوگا ، دبنگ کے بعد روڈی راٹھور سوناکشی سنہا کی دوسری فلم ہوگی ، فلم میں ان کے مقابل اکشے کمار ہیرو ہیں۔