صحت و سائنس
29 ستمبر ، 2014

ملک بھر سے پولیوکے مزید دس کیس سامنے آگئے

ملک بھر سے پولیوکے مزید دس کیس سامنے آگئے

کراچی .......پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ مزید دس نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 184 ہوگئی ہے اور پاکستان اپناہی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ مزید دس نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جو خیبر پختونخوا ، فاٹا اور کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فاٹا سے سات ، خیبر پختونخوا سے 2 اور کراچی سے ایک کیس کی تصدیق ہوگئ ہے ۔ جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 184 تک پہنچ گئ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان پولیو کیسز کے حوالے سے اپنے ہی رکارڈ کو توڑنے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔

مزید خبریں :