30 ستمبر ، 2014
بشکک...... کرغزستان میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے لڑکی کے پیٹ سے 4کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18 سالہ الیکسیواکئی سال سے اپنے سر،کارپیٹ اورزمین پر گرے بالوں کو اٹھا کر کھاتی تھی،ایک دن پیٹ میں اچانک درد اٹھنے کے باعث اسے اسپتال منتقل کیا گیا اور جب اس کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو ڈاکٹریہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں بالوں کا ایک بہت بڑا گچھا موجود ہے، ڈاکٹروں نے فوری طور پرلڑکی کے پیٹ کا آپریشن کرکے4 کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق الیکسیوا کو جب اسپتال لایا گیا تو اسے نہ صرف پانی کی کمی کی شکایت کا سامنا تھا بلکہ وہ کچھ کھانے پینے سے بھی قاصر تھی۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ اسپتال کی میڈیکل ٹیم حیران تھی کیوں کہ ہم نے اس طرح کا آپریشن اس سے قبل نہیں کیا تھا۔