30 ستمبر ، 2014
کابل...... کابل میں صدر اشرف غنی نے اقتدار سنبھالنے کے دوسرے ہی روز امریکا کے ساتھ دو طرفہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس پر حامد کرزائی دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ اس معاہدے کے تحت دو ہزار چودہ کے بعد 9800 امریکی فوج افغانستان میں رہیں گے۔ اس کے علاوہ 3000 نیٹو ملکوں کے فوج بھی امریکی فوج کی معاونت کرتے رہیں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے افغان امریکا سیکیورٹی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے افغانستان میں امن کی صورتحال سنبھالنے میں مدد ملے گی۔