04 اکتوبر ، 2014
کراچی........داؤدی بوہراجماعت آج ملک بھر عید الاضحٰی عقیدت واحترام سےمنارہی ہے۔سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔کراچی میں نمازعید کا بڑا اجتماع طاہری مسجد صدرمیں منعقد ہوا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم بوہری برادری کی مساجد میں بھی نماز عید کے خصوصی اجتماعات ہوئے، جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی بھی کی گئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ بوہری برادری کے افراد نے ملکی سلامتی اور امن وامان کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔