04 اکتوبر ، 2014
بنوں......شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے ہندو خاندان بنوں میں مذہبی تہوار دسہرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہندو متاثرین حکومت سے یہ گلہ کرتے نظر آرہے ہیں کہ ان کے مذہبی تہوار پرحکومتی سطح پر ان کی کوئی امداد نہیں کی گئی اور وہ کسمپرسی کی حالت میں اپنے طور پر اپنا مذہبی تہوار منا رہے ہیں۔