پاکستان
04 اکتوبر ، 2014

کوئٹہ: دھماکے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد5 ہوگئی

کوئٹہ: دھماکے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد5 ہوگئی

کوئٹہ.........کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر بکرا پیڑی کے قریب دھما کے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ڈیڑھ سالہ بچہ بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے،دھماکا خیزمواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔نمائندہ جیو کے مطابق دھماکے کے مقام کے قریب بکرا پیڑی موجود ہے جہاں عیدالاضحی کیلئے قربانی کے حوالے سے جانوروں کی خریداری کرنے والوں کا رش ہوتا ہے ۔

مزید خبریں :