04 اکتوبر ، 2014
ملتان...... جاوید ہاشمی نے الزام لگایا ہے کہ جنرل پاشا ان کے خلاف لاہور میں بیٹھ کر مہم چلا رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ جنرل (ر) پاشا نے انھیں فون پر کہا کہ وہ شفقت محمود کے گھر ہیں ، جس پر انھوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ ہماری پارٹی کےناظم اعلیٰ ہیں؟ انھوں نے یہ بات ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔