پاکستان
04 اکتوبر ، 2014

پنجاب میں لوڈشیڈنگ سنگین ہے ،حکومت توجہ دے،زرداری

پنجاب میں لوڈشیڈنگ سنگین ہے ،حکومت توجہ دے،زرداری

لاہور......سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا بحران سنگین ہوگیا ہے ،حکومت توجہ دے اوربجلی اورگیس کی کمی پوری کرے۔لاہورمیں آپٹما کے رہنما گوہر اعجاز کے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ صنعت کاروں سے مذاکرات کرے او رتوانائی بحران پر قابو پائے۔ اُن کا کہناتھا صنعتیں بندہونے سے مزدوربے روزگار ہوتے ہیں اورکرپشن بڑھتی ہے۔ اس سے قبل آپٹما رہنما گوہر اعجاز کا کہناتھاکہ موجودہ حکومت کے گزشتہ چھ ماہ مایوس کن رہے جبکہ آصف زرداری دور میں ٹیکسٹائل برآمدات 9ارب سے بڑھ کر13اعشاریہ2ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں ۔

مزید خبریں :