پاکستان
05 اکتوبر ، 2014

نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نجیب اللہ نیازی سپردخاک

نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی  نجیب اللہ نیازی سپردخاک

میانوالی.......مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نجیب اللہ نیازی کومیانوالی میں اُ ن کے آبا ئی قبر ستا ن میں سپرد خاک کر د یا گیا،مرحوم نجیب اللہ نیازی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمرا ن خا ن کے چچا زاد بھا ئی تھے، حقیقی چچا زاد بھا ئی ہو نے کے با وجو د بھی عمرا ن خا ن نماز جنا زہ میں شر یک نہ ہو ئے ۔بھکر میں گز شتہ روز د ل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر جانے والے مسلم لیگ ن کےرکن صوبائی اسمبلی نجیب اللہ نیازی کی نماز جنازہ میانوالی کے مرکزی عید گاہ میں ادا کرنے کے بعد اُن کے آبا ئی قبر ستا ن میں والد ین کے قر یب سپر د خاک کر د یا گیا ۔ نماز ِ جنا زہ معروف رو حا نی شخصیت پیر میاں محمد سیفی نے پڑ ھا ئی ۔ نماز جنا زہ میں کئی ارا کین قومی و صو با ئی اسمبلی اور علاقے کے نے شر کت کی ۔ نجیب اللہ نیازی مر حو م سابق ایم این اے انعام اللہ نیازی اور معروف کا لم نگا ر حفیظ اللہ نیازی کے چھو ٹے بھا ئی اور پا کستا ن تحر یک انصا ف کے چیئرمین عمرا ن خا ن کے چچا زاد بھا ئی تھے،اس کے باوجود وہ تدفین میں شریک نہیں ہوئے ۔

مزید خبریں :