05 اکتوبر ، 2014
لاہور..... سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسائل کا حل آئین اور پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے ، ہمیں ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ مسلم لیگ ق کےصدر چودھری شجاعت حسین اور سینئر رہنما چودھری پرویز الٰہی نےلاہورمیں پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔سابق صدر کاکہناتھاکہ ہمارے لئے تمام سیاسی قائدین قابلِ احترام ہیں،پاکستان کا مفاد ملک کی تمام سیاسی قوتوں کی ترجیح ہونا چاہئے۔چودھری برادران کی سابق صدرآصف علی زرداری سےملاقات بلاول ہاؤس لاہورمیں ہوئی،شیری رحمان سمیت پیپلز پارٹی کےدیگررہنما بھی اس موقع پرموجود تھے۔ سابق صدرکاکہناتھاکہ مسائل کا حل آئین اور پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے ، ہمیں ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ، چودھری شجاعت حسین کااس موقع پرکہنا تھا کہ ہم نے ہرمطالبے اورہر معاملے پر آئین کے اندر رہ بات کی ہے، چودھری پرویز الٰہی نےکہاکہ جمہوریت عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرنے کا نام ہے ،لیکن حکمران اگرغیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کریں گے تو عوام کو احتجاج سے نہیں روکا جاسکتا ۔