صحت و سائنس
15 اکتوبر ، 2014

موسم سرما کی آمد پرناک ، کان ،گلے کی بیماریوں میںا ضافہ

موسم سرما کی آمد پرناک ، کان ،گلے کی بیماریوں میںا ضافہ

فیصل آباد...... موسم گرما کی رخصتی اور موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ناک ، کان، گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے اور بڑے و چھوٹے تمام عمر کے افراد بڑی تعداد میں مذکورہ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔گلے کی خرابی ، نزلہ ، زکام ، کھانسی کے ساتھ بخار کی علامات ظاہر ہونے پر مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے کلینکوں پر رش لگ گیا، جس نے نیم حکیم و عطائیوں کے کام میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن حکومت اور محکمہ صحت نے عطائیوں کی روک تھام کیلئے کوئی اقداما ت نہیں کئے ہیں۔ فزیشنز اور ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہےکہ خشک موسم اور بے جا آلودگی سمیت ٹھنڈے پانی اور چٹ پٹی چیزوں کے استعمال سے ناک ، کان ، گلے کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان بیماریوں کا شکار چھوٹے بچے اور بوڑھے زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا والدین بچوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی نہ برتیں ۔ بچے ، بوڑھے ، جوان مرد و خواتین فوری طور پر ٹھنڈے پانی ، کولڈ ڈرنکس ، کھٹے مشروبات ، چٹ پٹی و تلی ہوئی اشیاء ، غیر معیاری بناسپتی گھی وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں اور ایئر کنڈیشن کا استعمال فوری طور پر بند کر دیا جائے ۔ نزلہ اور زکام کی صورت میں گرم پانی کے غرارے اور گرم مشروبات کاا ستعمال مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں ، بڑوں ، بوڑھوں میں سانس لینے مشکل پیش آئے تو بھاپ مفید ہوگی ۔

مزید خبریں :