18 اکتوبر ، 2014
لاہور......پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،مریضوں کی تعداد 445 ہوگئ۔راولپنڈی کے علاقے راول ٹاؤن اور واہ کینٹ میں محکمہ صحت کی غفلت سے ڈینگی وباء کی شکل اختیار کر گیا۔محکمہ صحت کے مطابق نئے افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے جس کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد335 تک جا پہنچی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں ڈینگی وباءکی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس کے ذمہ دار خود محکمہ صحت ہی ہیں،6 ماہ قبل ان علاقوں سے محکمہ صحت کو پہلے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ان علاقوں میں سرویلنس نہیں کی جاری رہی جس سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے۔ناقص حکمت عملی کی وجہ سے راولپنڈی میں ڈینگی کنٹرول سے باہرہوچکا ہے۔مزید افراد اس وباء میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے،رواں سال لاہور میں 50 اور شیخوپورہ میں 33 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔