صحت و سائنس
22 اکتوبر ، 2014

غذائی قلت کا شکار مزید دو بچے سول اسپتال مٹھی میں دم توڑ گئے

غذائی قلت کا شکار مزید دو بچے سول اسپتال مٹھی میں دم توڑ گئے

تھرپارکر........تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار مزید دو بچے مٹھی کے سول اسپتال میں دم توڑ گئے۔ماہ رواں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تھر کے صحرا میں ایک مرتبہ پھر مکینوں کو قحط سالی کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں غذائی کمی نے معصوم بچوں کی جانیں لینا شروع کر دی ہیں۔ آج سول اسپتال مٹھی میں مزید دو بچے غذائی قلت کے سبب دم توڑ گئے جبکہ سول سرجن ڈاکٹر شفقت حسین ڈاہری کے مطابق وزن کی کمی اور قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 17ہوگئی۔

مزید خبریں :