صحت و سائنس
26 اکتوبر ، 2014

کراچی:دو پولیو کسیز کی لیبارٹری رپورٹ جیونیوزکو موصول

کراچی ........کراچی کے علاقے کورنگی میں ہونے والے دو پولیو کسیز کی قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری رپورٹ جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق کورنگی سے آنے والے آخری دو پولیو کیسز کی لیبارٹری رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیو سے متاثرہ دونوں بچوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران ایک بھی خوراک نہیں پی ۔ ذرائع نے بتایا کہ 36 ماہ کا عمیر اور 12 ماہ کا سعید کورنگی یوسی تھری کے رہائشی ہیں اور دونوں سگے بھائی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کو مہم کے دوران خوراک پلائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ شہر میں اب تک 21 پولیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 19کیسز میں والدین نے پولیو کی خوراک نہیں پلائی تھی ۔

مزید خبریں :