01 نومبر ، 2014
نیویارک........امریکی ریاست اوہائیوکے شہر لینڈ کلیو دو سا ل کی ایک ایسی ذہین بچی مو جو د ہے جسے دنیا کا نقشہ زبا نی یا د ہے۔ یہ ننھی بچی دنیا کے نقشے کے آگے کھڑے ہو کر پو چھے گئے کسی بھی ملک کی فوراً نشا ندہی کر دیتی ہے۔ یہ بچی جب صر ف 16ماہ کی تھی تو اس نے دنیا کے نقشے کو پڑ ھناا ور اسے ذہن نشین کر نا شروع کر دیااور دو سا ل کی عمر میں وہ ایکمیپ ماسٹر بن گئی ہے۔ اپنی اس ذہانت اور صلاحیت کے باعث یہ مشہور امریکی پر وگرام اوپرا ونفری شو میں بھی لا کھوں افراد کے سا منے اپنی اس صلاحیت کا مظا ہر ہ کر چکی ہے۔