دلچسپ و عجیب
01 نومبر ، 2014

امریکا میں منجنیق کے ذریعے کدو دور تک پھینکنے کا مقابلہ

امریکا میں منجنیق کے ذریعے کدو دور تک پھینکنے کا مقابلہ

نیویارک........امریکی ریاست پنسلوینیا میں ہوا ایک دلچسپ مقابلہ،جس میں حصہ لینے والوں کو بڑے بڑے کدو دور تک پھینکنا تھے۔ پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں ہونے والے اس منفرد مقابلے میں 15 اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ طلبہ نے منجنیق کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کدو دور تک پھینکنے کی کوشش کی لیکن یہ صرف ایک تفریحی مقابلہ نہیں تھا بلکہ اس کے ذریعے طلبہ کو فزکس کے اصولوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مقابلے میں فاتح اسکول کی ٹیم کو ٹرافی بھی دی گئی ۔

مزید خبریں :