صحت و سائنس
03 نومبر ، 2014

سوات میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد303 ہوگئیں

سوات میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد303 ہوگئیں

سوات ...سوات میں مزیدایک خاتون مر یضہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد303تک پہنچ گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریضہ میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جسے سیدوشریف اسپتال میں قائم ڈینگی وارڈمیں داخل کرادیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سوات کے مختلف اسپتالوں میں 301مریضوں کو کا میاب علاج کے بعد گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے ۔سیدوشریف اسپتال میں ااس وقت صرف دو مریض زیرعلاج ہیں ۔

مزید خبریں :