صحت و سائنس
05 نومبر ، 2014

قبا ئلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم 10 نومبر سے شروع کرنیکا فیصلہ

قبا ئلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم 10 نومبر سے شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور......محکمہ صحت فاٹا نے قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 10 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فاٹا حکام کے مطابق قبائلی علاقوںمیں پو لیو کے بڑھتے ہوئے کیسزنے محکمہ صحت کے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ جس کے پیش نظر فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 10 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مہم کے دوران سات لا کھ سے زیادہ بچوںکو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :