دلچسپ و عجیب
16 نومبر ، 2014

بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے

بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے

لندن......ننھی پری نے بستر سے فرار ہونے کا خفیہ راستہ نکال لیا۔یوں توننھے منے بچوں کی شرارتیں سب ہی کادل لبھاتی ہیں لیکن دور جدید کے بچوں کی شرارتوں اور چالاکیوں نے تو والدین کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔یقین نہ آئے توبرازیل سے تعلق رکھنے والی اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیجئے جس نے بے بی کاٹ سے فرار ہونے کا ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔دو سالہ ننھی پری نے کاٹ کے اوپر موجود فوم کو ہٹایا اور لکڑیوں کے بیچ موجود شگاف میں سے باہر نکل آئی ۔ننھی پری کی عقلمندی اور چالاکی کو دیکھتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے۔

مزید خبریں :