19 نومبر ، 2014
لندن......کینسر کے شکار ننھے میاں کو سرپرائز دینے کیلئے پاپا نے اسپائیڈر مین کا روپ دھار لیا۔والدین کیلئے اپنی اولاد سے بڑھ کر دنیا کی کوئی چیز نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ بچوں کے چہرے پر خوشی کا ایک لمحہ دیکھنے کیلئے ماں باپ کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔برطانوی کاؤنٹی ہیمپشائر کے رہائشی مائیک نامی شخص نے بھی اپنے کینسر سے متاثرہ ننھے میاں کی سالگرہ پر سرپرائز دینے کی ٹھانی اور اسپائیڈر مین کا روپ دھار لیا۔5سالہ جیڈن نامی ننھے میاں نے جب اپنے پسندیدہ کردار کو حقیقت میں سامنے کھڑا دیکھا تو خوشی سے نہال ہوگئے اور آگت بڑھ کر گلے سے لگالیا۔ایک باپ کی اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت کی عکاسی کرتی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا اور چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی۔واضح رہے کہ جیڈن برین ٹیومر جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہے اور اسے خوش رکھنے کیلئے اس کے والدین ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔