دلچسپ و عجیب
19 نومبر ، 2014

ایڈولف ہٹلر کی پینٹنگ نیلامی کے لیے پیش

ایڈولف ہٹلر کی پینٹنگ نیلامی کے لیے پیش

برلن..........جرمنی کے سابق مرد آہن اور نازی پارٹی کے رہنما ایڈوولف ہٹلر کی پینٹنگ آج نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ جرمنی کے حکمران ایڈولف ہٹلر نے صرف جنگوں میں ہی وقت نہیں گزارا، بلکہ اپنی آپ بیتی بھی لکھی، اس کے علاوہ کئی پینٹنگ بھی بنائیں لیکن ہٹلر کی شخصیت کے اِس رخ سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ جرمنی کے شہر نیورم برگ میں نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی ہٹلر کی پینٹنگ واٹر کلر سے بنائی گئی ہے، جس میں میونخ کے پرانے ٹاؤن ہال کی منظر کشی کی گئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ پینٹنگ پچاس ہزار یورو سے زائد قیمت میں نیلام ہوگی۔ ہٹلر کے اس سے پہلے پانچ دیگر فن پارے پچاسی ہزار یورو میں نیلام ہوئے تھے۔

مزید خبریں :